
عدالت نے سنتھیا رچی کو رحما ن ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں سینیٹر رحمان ملک نے سنتھیا رچی کیخلاف پچاس ارب کا ہتک عزت کا دعویٰ ایڈمٹ کروا دیا جس پر کورٹ نے امریکی خاتون کورحما ن ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے17 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کر د دیئے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نےامریکی خاتون کی درخواست کوجھوٹ پر مبنی قراردےدیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیارچی نےوقوع سےمتعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور وہ نمبربھی فراہم نہیں کیاجس سے دھمکیاں دی گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون سنتھیارچی کی درخواست میں صداقت نہیں اس لئے درخواست مستردکی جائے ۔
اسی عرصے میں سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات کے فوری بعد سینیٹر رحمان ملک نے سنتیھا رچی کیخلاف عدالت رجوع کیا تھا جس پراسلام آباد سیشن کورٹ نے سینیٹر رحمان ملک کا سنتھیا رچی کیخلاف پچاس ارب کا ہتک عزت کا دعوہ منظورکرتے ہوئے انہیں13 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کوسنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
ریاض علی طوری نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کا بطور خاتون احترام کرتا ہے اسلئے آج تک کسی بھی میڈیا پر انکے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور وقار کے لئے آواز بلند کی ہے اور لڑتے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سنتھیا رچی کے الزامات سینیٹر رحمان ملک کا بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا انکے محترمہ بینظیر بھٹو کیخلاف ٹویٹ پر نوٹس کینے کا رد عمل تھا، سینیٹر رحمان ملک کو دھمکیاں ملی تھیں کہ وہ سنتھیا رچی کیخلاف لئے گئے نوٹس کو واپس لے ورنہ وہ بڑا الزام لگائے گی،سینیٹر رحمان ملک اپنے دشمنوں کو خوب جانتے ہیں جنہوں نےسنتھیا رچی کیساتھ ملکر انکے خلاف الزامات لگائے۔
سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری نے مزید کہا کہ سینیٹر رحمان ملک نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا انکی مکمل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا ہے، مقدمہ جیتنے کی صورت میں سینیٹر رحمان ملک نے ہرجانے سے ملنے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے چند روز قبل ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔
سنگین الزامات کے جواب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News