
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنماﺅں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، خواجہ محمد خان ہوتی، اخونزادہ چٹان، ممبر سندھ اسمبلی سجیلا لغاری کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ مذکورہ پارٹی رہنماﺅں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا بہترین سرمایہ ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں۔
عوام کورونا کے خلاف ایس او پیز پر عمل کریں، مراد علی شاہ کی ہدایت
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر مولابخش چانڈیو سے ان کی فیملی کی خیریت بھی دریافت کی جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یاد رکھا جس سے مجھے بہت بڑ ا حوصلہ ملا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی کو بھی ٹیلی فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی جس کا پورا خاندان کورونا وباءسے متاثر ہوا ہے جبکہ پارٹی کے ایک اور رہنما اخونزادہ چٹان جس کا بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے تمام رہنماﺅں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا جو اس وقت خفیہ دشمن کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے تعلق رکھنے والوں کی جانوں کی بھی فکر ہے جو اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کورونا سے شدید متاثر انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کٹھ پتلی حکومت ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرتی تو کورونا کا اس قدر شدید پھیلاﺅ نہ ہوتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ کورونا وباء سے متاثر تمام رہنماﺅں کو جلد صحتیابی حاصل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News