
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں سے عوام کو آگاہ رکھنا ضروری ہوتا ہے، جتنی گورننس عوام تک لے جائیں گے اتنا کامیاب ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات وفاق سے صوبوں کو چلے گئے، اختیارات جتنے نچلی سطح پر منتقل ہوں گے نظام اتنا مضبوط ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا سب سے زیادہ حامی میں ہوں جبکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام آنے والا ہے جس کے بعد پیسہ ڈائریکٹ ضلع کونسل تک جائے گا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وفاق سے اختیارات تو صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن صوبوں نے نیچے منتقل نہیں کیے جبکہ اختیارات اور وسائل ملنے تک کراچی اور لاہور کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ شروع ہی 700 ارب کے خسارے سے شروع ہوتا ہے جبکہ ٹڈی دل سے لڑنے والے جہاز دیکھے تو سارے خراب پڑے تھےجبکہ ٹڈی دل کے خلاف ایک جہاز چلایا تو وہ بدقسمتی سے گر کر تباہ ہوگیا۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے معاملے پر ایران اور بھارت سے بھی رابطے میں ہیں کیونکہ ٹڈی دل صرف ہمارے ملک نہیں بلکہ خطے کا بڑا مسئلہ ہے۔
وزیر اعظم لاڑکانہ کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے دہرا مسئلہ ہے لوگوں کو کورونا سے اور بھوک سے بھی بچانا ہے، ڈھائی کروڑ لوگ جو دہاڑی پر ہیں ملک بند کردیں تو وہ بھوک سے مریں گے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نےکےپی،پنجاب،سندھ کسی صوبےمیں فرق نہیں کیا، وزرائےاعلیٰ سے اجلاس میں مشاورت کرکے فیصلے کیے جاتے ہیں اور مراد علی شاہ بات مانتے ہیں لیکن ایک گھنٹے بعد ٹی وی پر پیپلزپارٹی کے رہنما کچھ اور بیان دیتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لا رہے ہیں، ٹیلی میٹری سسٹم کون خراب کر رہا ہے تحقیقات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News