Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، وزیرخارجہ

Now Reading:

بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، وزیرخارجہ
مالدیپ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک، واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت بیرون ملک وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے پارلیمان میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ نے شرکاء اجلاس کو وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی بہترین کارکردگی اور اب تک وطن واپس لائے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شرکاء اجلاس کو امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونیوالے روابط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا –

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین کو بتایا کہ اب تک ساٹھ ممالک سے 62 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں26 ممالک میں موجود تبلیغی جماعت سے وابستہ 2054 پاکستانیوں میں سے 2018 کو واپس لایا جا چکا ہےہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو انتہائی منظم اور مربوط انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سفارت خانوں نے اپنے محدود وسائل کے باوجود 15 کروڑ روپے اپنے پاکستانی بھائیوں کی خوراک، ادویات، معاشی معاونت اور فری ٹکٹس کی فراہمی میں خرچ کر چکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ اب بھی 90 ہزار پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں جن کو جلد از جلد واپس لایا جائے گاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے 479 کی میتوں کو واپس لایا جا چکا ہےخلیجی ممالک میں جاں بحق ہونے والے 40 افراد کی تدفین کے سلسلے میں بھی پاکستانی سفارتخانے نے اپنا کردار ادا کیا اور ہر ممکن سہولت مہیا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر