Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید

Now Reading:

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید
لائن آف کنٹرول

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے نکیال اور باگ سر سیکٹرز میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ضلع نوشہرہ کے گاوں پبی سے تعلق رکھنے والے جوان امتیازعلی شہید ہوگئے  تھے جبک اس ے گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی

Advertisement

رواں ماہ  کہ آغاز میں بھی  ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر