Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ میں کس کو کتنا ریلیف ملا؟

Now Reading:

بجٹ میں کس کو کتنا ریلیف ملا؟
بجٹ

وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت  کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے   نئے مالی سال 2020-21 کے لیے 71کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔

نئے بجٹ کے مطابق کون سی چیزیں سستی ہوں گی اور کون سی چیزیں مہنگی ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

 

سگریٹ اور انرجی ڈرنکس مہنگے

Advertisement

سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد جبکہ  کیفین والی  مشروبات ( انرجی ڈرنکس )پر 13 فیصد سے بڑھاکر  25 فیصد کردی گئی ہے جس سے ان کی قیمتوں  میں اضافہ ہوگا۔

 

موٹر سائیکل اور رکشا سستے

آٹو رکشہ، موٹر سائیکل رکشہ اور 2 سو سی سی تک کی موٹرسائیکلوں پر ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا گیا جس سے ان کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔

 

ڈبل کیبن گاڑیاں مہنگی

Advertisement

وفاقی بجٹ میں ڈبل کیبن گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے جس سے ان گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔

 

زیادہ فیس والے اسکولوں پر دگنا ٹیکس

وفاقی حکومت نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں پر 100 فیصد سے زائد ٹیکس عائد کردیا  ہے۔سالانہ دو لاکھ روپے سے زائد فیس لینے والے تعلیمی اداروں کو 100 فیصد زائد ٹیکس دینا پڑے گا۔

 

مقامی موبائل فون سستے

Advertisement

بجٹ میں مقامی سطح پر تیار  ہونے والے موبائل فون پر ٹیکس شرح کم  کردی گئی ہے جس سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

 

شناختی کارڈ  کے بغیر خرید و فروخت کی حد میں اضافہ

 شناختی کارڈ کے بغیر خرید و فروخت کی حد 50 ہزار  روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

 

دفاعی بجٹ

Advertisement

نئے مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 12 کھرب 89 ارب روپے مختص کیا گیاہے۔

 

تعلیمی بجٹ

وفاقی بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

ہوٹل انڈسٹری پر ٹیکس میں کمی

Advertisement

حکومت نے  ہوٹل  انڈسٹری پر 6 ماہ کے لیے ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے کردی ہے۔

 

بجٹ خسارہ

نئے مالی سال کے بجٹ میں کل وفاقی اخراجات کا تخمینہ 7136 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ  مجموعی بجٹ خسارہ 3437 ارب روپے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر