
لیاری میں رہائشی عمار ت گر گئی، پاک فوج کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لیاری میں رہائشی عمار ت گرنے کے فوری بعد پاک فوج جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے تر جمان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں انجینئرز شامل ہیں جو جدید آلات سے لیس ہے جبکہ پہنچنے والی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت گر نے سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔
سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا آباد گلی نمبر چار میں عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں اور رینجرز سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔
سندھ رینجرز نے کہا تھا کہ گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں، ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہے تاہم تنگ راستوں کے باعث مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔
سندھ رینجرز نے مزید کہا تھا کہ جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News