Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سفارتی اشتعال انگیزی میں کئی گنا اضافہ

Now Reading:

بھارتی سفارتی اشتعال انگیزی میں کئی گنا اضافہ

بھارت کی جانب سے سفارتی اشتعال انگیزی میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی سفارت کاروں کے کار حادثے میں شہری کو روند کر فرار ہونے کی کوشیش، گرفتاری اور جعلی کرنسی برآمد ہونے کے بعد بھارتی سفارتی اشتعال انگیزی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کر کے ہائی کمشن کا گھیراؤ  بھی کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشن کے عملے کے اہلکاروں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔

سفارتی زرائع کے مطابق دلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے تین واقعات نمودار ہوئے جبکہ آج صبح سے سادہ لباس میں موجود افراد نے پاکستانی ہائی کمشن کا گھیراؤ کرلیا۔

پاکستانی ہائی کمشن کے تین اہلکاروں کا تعاقب کیا گیا اور ان اہلکاروں پر آوازیں اور جملے کسے گئے پاکستانی ہائی کمشن کے یہ اہلکار اپنے دفاتر سے گھروں کو جا رہے تھے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے دلی میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر سید حیدر علی شاہ کو طلب کر کہ بھارتی سفارتی اہلکاروں کی اسلام آباد میں گرفتاری پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر