Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیر اعظم استعفیٰ دیں، متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ

Now Reading:

صدر اور وزیر اعظم استعفیٰ دیں، متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ

متحدہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے۔این۔پی)، جمیعت علماء اسلام (ف)، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، میر حاصل خان برنجو کی نیشنل پارٹی نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ غیر آئینی، غیر قانونی، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔

اپوزیشن کا کہنا تھا ایسٹ ریکوری یونٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسے فی الفور بند کیا جائے کیونکہ ایک معزز جج کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلی عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس دراصل اعلی عدلیہ کا بازو مروڑنے اور اسے دباو میں لانے کی مذموم کوشش تھی لیکن آج ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارک پیش کرتے ہیں کہ ان کے اتحاد اور عزم کے سامنے فسطائی سوچ ڈھیر ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز کو ان کے شاندار کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ وکلا برادری نے ایک بار پھر ایک نازک موڑ پر تاریخی کردار ادا کیا ہے اور آج سچائی، ایمانداری، قانون و انصاف کی حکمرانی اور اتحاد کی جیت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی عدلیہ کے خلاف سازش ناکام ہوئی ہے اور عمران خان کی ذہنیت سامنے آگئی ہے۔

اپوزیشن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومتی بدنیتی بے نقاب کر دی ہے جس کے بعد موجودہ حکومت کی ناکامیوں کی طویل فہرست میں آج ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر