
کراچی: نیب کی جانب سے گلستان جوہر بلاک 2 میں ایم کیوایم سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کو گرفتار کرنے ان کی رہاٸشگاہ پہنچی تھی لیکن عادل صدیقی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔
نیب کی ٹیم نے عادل صدیقی کے چوکیداروں اور فیملی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ عادل صدیقی گزشتہ کئی سال سے علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔
اس ضمن میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ وہ عادل صدیقی کے بیرون ملک مقیم ہونے سے لاعلم تھے البتہ احتساب عدالت نے ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔
عادل صدیقی کے متعلق ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے سلسے میں بیرون ملک گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News