Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر وزیر خارجہ کا پیغام

Now Reading:

عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر وزیر خارجہ کا پیغام
ہائی کمیشن

عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ دن امن  اور تنازعات کے حل کی اہمیت کی سالانہ یاد دہانی ہے جو لاکھوں افراد کو گھروں سے جبری طور پر بے گھر کرنے کی بنیادی وجہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم مہاجرین امن  اور تنازعات کے حل کی اہمیت کی سالانہ یاد دہانی ہے جو لاکھوں افراد کو گھروں سے جبری طور پر بے گھر کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  رواں برس کورونا کے تباہ کن اثرات نے تشدد اور تنازعات کے باعث پہلے ہی بے گھر ہونے والوں کی کمزوریوں کو بڑھا دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ گذشتہ چالیس سالوں میں پاکستانی عوام نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں مثالی فراخدلی  اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران  ہماری صحت اور دیگر خدمات بغیر کسی امتیاز کے افغان مہاجرین استعمال کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دسمبر 2019 میں جنیوا میں پہلے گلوبل ریفیوجی فورم کا مشترکہ اجلاس کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فروری 2020 میں پاکستان نے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی افغان مہاجرین کانفرنس کی میزبانی کی جس کا مقصد تھا کہ ملک میں 40 سالہ افغان مہاجرین کی موجودگی اور ان کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں مہاجرین کے لئے یو این ایچ سی آر کے قابل ستائش کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
44 سال مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر