کورونا سے متاثرہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کینٹ اور راول ٹاؤن کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران سیل کیے گئے علاقوں میں پابندی کا اطلاق 30 جون تک جاری رہے گا۔
نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ دہی اور گوشت کی دوکانیں صبح 7 سے شام 7تک کھلی رہیں گی جبکہ فارمسیز،لیبارٹری اور میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
نوٹفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد ، ری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک میں بھی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک، ٹینچ بھاٹہ علامہ اقبال کالونی اور کچھ دیگر علاقے شامل ہے۔
نوٹفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کسی قسم کے سماجی مذہبی اور دیگر اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ان علاقوں میں گروسری ،جنرل سٹور کریانہ کی دکانیں آٹا چکیاں سبزی و فروٹ شاپس تندور اور پیٹرول پمپ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن ے دوران علاقوں میں واقعہ بینکوں میں محدود اسٹاف کی اجازت ہوگی جبکہ بند علاقوں میں رہائش پذیر ضروری خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ان کے متعلقہ محکموں کی طرف سے جاری کیے گئے ڈیوٹی احکامات دکھانے پر اجازت ہوگی۔
نوٹفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ جنازہ کی صورت میں نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے لیے محدود پیمانے پر لوگوں کو آمدرفت کی اجازت ہوگی اورعلاقوں میں رہائش پذیر میڈیا کے نمائندوں کو محکمہ اطلاعات کی طرف سے تصدیق نامہ کے اجراء کے بعد آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
کراچی کےکن علاقوں میں آج لاک ڈاؤن ہوگا؟
نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں میں واقع بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور ز میں گروسری اور فارمیسی سیکشن میں محدود پیمانے پر لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر انوارالحق کے مطابق نو ٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق آج شام سے ہوگا۔
کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق قیوم آباد، لانڈھی چھتیس بی، ماڈل کالونی، الفلاح، ملیر ہالٹ، معین آباد، کینٹ بازار، بزرٹہ لین، کھارادر، لی مارکیٹ، صدر، برنس روڈ، اردو بازار، آگرہ تاج، بہار کالونی میں آج شام سے لاک ڈاؤن ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق خیابان محافظ ، خیابان بدر، بہادر آباد، محمد علی سوسائٹی، عیسیٰ نگری، گلشن اقبال بلاک سات، تیرہ ڈی، 14، 15 اور 11، گلستان جوہر بلاک 2 اور 13 اور صفورا گوٹھ ، طارق روڈ، مارٹن اسکوائرز، فاطمہ جناح کالونی، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، سولجربازار، سعید آباد، کیٹل کالونی، گلشن حدید، جعفر طیار، قائد آباد، گلشن معمار، گلبرگ اور نارتھ کراچی کے بعض علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری کی پابندی ہوگی، ان علاقوں میں ہوم ڈیلیوری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
