Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب فوری طور استعفی دیں، احسن اقبال

Now Reading:

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب فوری طور استعفی دیں، احسن اقبال
احسن

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب فوری طور استعفی دیں تاکہ چینی کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہوسکیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں چینی کی کمی تھی پی ٹی آئی حکومت ایکسپورٹ کی اجازت دی جبکہ چینی پر سبسڈی دے کر جیبیں بھری گئیں، چینی مہنگی کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف نے پارلیمنٹ اور آئین کو بلڈوز کیا، ہم نے تحریکِ انصاف کے خلاف کیسز میں ایسی پیروی اس لیے نہیں کی کہ یہ تاثر نہ جائے کہ ہم انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے، 23 جون کو الیکشن کمیشن نے ہمیں بھی بلایا ہے تاکہ اپنی رائے دیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی قانونی اور جمہوری جنگ لڑیں گے، مسلم لیگ نون کے خلاف کارروائیوں کے پیچھے عمران خان ہیں۔

عوام کا عدلیہ سے بھروسہ اٹھ چکا ہے، احسن اقبال

واضح رہے اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ عدلیہ اس درجے پر ہوتا ہے کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے لیکن جس طرح قائد کو سزائیں ہیں اس سے دلوائی گئیں اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا تھا کہ جس طرح سزائیں دلائی گئی ہیں اس کے بعد عوام کا عدلیہ سے بھروسہ اٹھ  چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر