Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام پاکستانی سندھ پولیس کے مشکور ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

تمام پاکستانی سندھ پولیس کے مشکور ہیں، بلاول بھٹو
bilawal

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی سندھ پولیس کے مشکور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بزدلانہ حملے کو سندھ پولیس نے بہادری سے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔

اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا بلکہ کامیابی سے پاکستانی معیشت کے مرکز کا بھی دفاع کیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور  پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ سلیکٹڈ حکومت نے منظور کرلیا لیکن لوگوں نے اسے مسترد کردیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس حکومت نے ہر پاکستانی کی صحت ، زندگی اور معاش کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کسانوں کی فصلیں خطرے میں ہیں، لوڈ شیڈنگ اور تیل کی قیمتوں نےلوگوں کی کمر توڑدی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت  7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر