
بجلی
کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ رفاع عام اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاون جاری ہے جس کے باعث اہل علاقہ پریشانی کا شکار ہیں۔
علاقہ مکینون کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش اور شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں خصوصا بیماروں اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں شام سے رات گئے تین مرتبہ بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ شہریوں کی جانب سے مسلسل شکایت کے باوجود کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں ناکام ہے۔
بجلی بند ہوتے ہی مچھروں کی یلغار، گرمی سے لوگوں کا سونا مشکل ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News