سندھ ڈاکٹر اتحاد نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں ہر پندرہ دن بعد لاک ڈائون کے مشورے کی حمایت کرتے ہیں۔
سندھ ڈاکٹر اتحاد کی جانب سے پریس کلب پر کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے نمائندوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہر پندرہ دن بعد لاک ڈاؤن کی تجویز پر عمل کرنے سے پندرہ دن کے وقفے میں متاثرہ افراد کی علامتیں ظاہر ہوجائیں گی اور صحیح اعدادوشمار سمیت وبا پر مرحلہ وار قابو پانے میں آسانی ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ کورونا کے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا کیوں کہ دوبارہ وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علامات ظاہر ہوئے بغیر وہ یہ مرض دوسروں میں منتقل کرسکتے ہیں۔
سندھ ڈاکٹرز نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کا ایک طریقہ ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی اور ماسک پہننے کو ترجیح دی جائے۔
ملک میں کورونا سے مزید81 افراد جان کی بازی ہار گئے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ڈاکٹر بائیکاٹ کی بات کر رہے ہیں ہم انھیں سمجھا رہے ہیں کہ ایسی حالت میں ہم لوگ بائیقاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے نمائندوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جتنے بھی ڈاکٹر شہید ہوئے انکے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے جبکہ وبائی مرض سے بچائو کا حل صرف ایس و پیز پر عمل در آمد ہے لہزا اسپتالوں سمیت بازاروں میں کم سے کم رش ہونے کو یقینی بنایا جائے۔
ڈاکٹرز کے نمائندوں نے مزید کہا کہ اس وباء کے ختم ہونے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے، انفرادی غلطی سے اجتماعی نقصانات ہو سکتے ہیں اس لئے لوگوں کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانی ہوگی۔
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد علی تھلبو، ڈاکٹر مرزا اظہر علی، ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، ڈاکٹر نثار شاہ، ڈاکٹر فیاض راجپر، ڈاکٹر امیر میمن، ڈاکٹر غلام رسول برڑو اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
