
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈکاپٹر ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا جاسوسی کے لیئے بھیجا بھارتی کواڈکاپٹر ڈرون مار گرایا، بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول پار کر کے 850 میٹر تک پاکستانی علاقے میں آ گیا تھا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Hot Spring Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 850 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 9th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army troops this year. pic.twitter.com/r4DEEspeArAdvertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 28, 2020
اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ اس سال اب تک پاک فوج لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 9 بھارتی کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنا چکی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان آرمی نے بھارتی کواڈکاپٹر ڈرون مار گرایا۔
میجرجنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر 650 میٹر اندر داخل ہوگیا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نےبھارتی کواڈکاپٹرمارگرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا تھا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹرایل اوسی کےرکھ چکری سیکٹرپرگرایاگیا ہے۔
واضح رہے اس سھے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News