Advertisement
Advertisement
Advertisement

خان صاحب کا خطاب منیر نیازی کے کلام کی طرح ہے ، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

خان صاحب کا خطاب منیر نیازی کے کلام کی طرح ہے ، مولابخش چانڈیو
مولا بخش

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ “ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں ” خان صاحب کا خطاب منیر نیازی کے کلام کی طرح ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پہلے تباہ کن فیصلے کرتے ہیں اور جب یوٹرن لیتے ہیں تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا ہو، معیشت یا ٹڈی دل آج تک کسی بھی بحران کو سمجھا ہی نہیں، اپنی سلیکشن سے آج تک خان صاحب آپ نے ایک بھی  مثبت اور بروقت فیصلہ نہیں کیا۔

مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں کورونا پھیلانے اور اموات بڑھانے کے بعد اب کہتے ہیں خود نگرانی کروں گا اور اگر اب نگرانی کریں گے تو اب تک وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر کیا رہے تھے۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جب چیئرمن بلاول اور حکومت سندھ نے لاک ڈائون کیا تو آپ نے اسے ناکام بنایا اور اب کہتے ہیں کہ ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو وہ علاقے اور کاروباری مراکز بند کر دئے جائیں گے۔

Advertisement

مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے جتنا بھی نقصان ہوا ہے اس کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں، ہم قوم کو بار بار بتائیں گے کہ کورونا کے پھیلائو اور اموات میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

وزیراعظم کا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر لاک ڈاون میں سختی کا فیصلہ

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر انڈیا کی مثال تو دیتے ہیں مگر ویتنام کی نہیں دیتے ، جو ملک کورونا کا پھیلائو اور اموات کم کرنے میں کامیاب ہوئے ان کی مثال کیوں نہیں دی جاتی۔

مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ کاش اس ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ، ادارے غیرجانبدار ہوتے ، کاش ملک میں احتساب قانون اور انصاف پر مبنی اور بلاامتیاز ہوتا کیونکہ اگر ادارے غیرجانبدار اور حقیقی جمہوریت ہوتی تو قوم کو عمران خان کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کے نتائج نہ بھگتنے پڑتے۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ناعاقبت اندیش فیصلوں کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر