وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ریسورس مینجمنٹ سسٹم ایک رئیل ٹائم آئی ٹی پلیٹ فارم ہے جس کو کل لانچ کیا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت پلیٹ فارم پر بس فیصلہ سازی کرنے والوں کی ہی رسائی ہے لیکن ہماری آئندہ چند روز میں اسے عوام کے لیے کھولنے کی بھی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں کی گئی لانچنگ کا مقصد فیصلہ سازی کرنے والوں کو مُلک بھر کے 725 ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی دستیابی اور استعمال کے حوالے سے بتانا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ لیکن ہماری آئندہ چند روز میں اسے عوام کے لیے کھولنے کی بھی منصوبہ بندی ہے، سب کی جانب سے مل کر اس عظیم ریسورس کو بنایا گیا, اسے ممکن بنانے پر آپ کا شکریہ۔
AdvertisementI am extremely grateful to provincial leadership; NCOC colleagues; @NationalITBoard; participating hospitals ED/MSs and their IT teams for helping in develpment of this great resource. Thank you all for making it possible!
— Zafar Mirza (@zfrmrza) June 1, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
