Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، گورنر سندھ

Now Reading:

کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، گورنر سندھ
گورنر

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، اس کے جلد جانے کے آثار نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سول اسپتال کراچی کے طبی عملہ کے لئے 1500 مکمل حفاظتی لباس ،2000 ماسک اور ھینڈ سینیٹائزر عطیہ کردیا۔

 اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز ، طبی اور صفائی ستھرائی پر مامور عملہ فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ فرنٹ لائن سولجرز کی قربانیوں پر انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں، صحت کے مراکز میں طبی عملہ کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طبی عملہ کو حفاظتی سامان کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملہ حفاظتی لباس کے ساتھ زیادہ بہتر طریقہ سے کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں۔

Advertisement

گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے زمینی حقائق ترقی یافتہ ممالک سے کہیں مختلف ہیں ، وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے مکمل لاک ڈاﺅن کے خلاف ہیں۔

اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں اعتدال کا راستہ اپنانا ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، ہاتھ نہ ملانے، گلے نہ ملنے، بار بار ہاتھ دھونے کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنا کرہی ہم کورونا کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید81 افراد جان کی بازی ہار گئے

یاد رہے کہ دنیا  بھر میں مہلک وائرس کورونا کے وار جاری ہیں ، پاکستان میں آج اب تک 81 افراد جان لیوا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2297 تک جا پہنچی۔

 ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 5338 کیسز اور 81 اموات سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 2487 کیسز اور 42 اموات، پنجاب 2641کیسز 34 اموات، اسلام آباد 178 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق  پنجاب میں کورونا سے 807 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 610 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر