مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں مافیا حکومت میں ہے یا حکومت مافیا میں ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مافیا اس وقت حکومت کے اندر موجود ہے جس نے چینی کے بعد تیل میں اربوں روپے کا ڈاکہ مارا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کاکہنا تھا کہ عوام کی جیبوں سے اربوں روپے کے ڈاکے مارے جا رہے ہیں لیکن ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں ؟
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آٹا مافیا ،گندم مافیا اور چینی مافیا نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے ہیں۔ چینی کی قیمت اس وقت اسی روپے سے اوپر ہے۔ آپ کے کمیشن کی رپورٹ کا عوام کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک فنڈز کا ایمانداری سے استعمال کسی بھی پبلک آفس ہولڈر کی ذمہ داری ہے۔ آپ گنواتے ہیں کہ ہم کفایت شعاری مہم کر رہے ہیں ،پیسے بچا رہے ہیں، یہاں تو حکومت کے کھانچے لگ رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پچھلی حکومت میں 4.16 ارب روپے کے کھانچے لگے۔ان کی حکومت میں یہ کھانچے 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نےکہا کہ گذشتہ حکومت سے سوال کیا جاتا رہا کہ وزیراعظم ہاؤس پہ98 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے، اب اس کے لیے 1 ارب 17 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی کہتے ہیں کہ 6 گھنٹے اجلاس ہوئے لیکن صرف چائے بسکٹ ہی دیے گئے۔کیا یہ 9 کروڑ 80 لاکھ کے چائے اور بسکٹ کھا جاتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسپیکر صاح رات کو میڈیا پر آپ کی نظر پڑی ہوگی، عوام کہہ رہے ہیں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیٹی ہوئی ہے۔تیل مافیا کے ساتھ مل کر یہ ڈکیٹی کی گئی ہے۔
راناثناءاللہ نے کہا کہ رکشے والے اور ٹیکسی والے کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ جب تیل سستا کیا گیا تو مافیا نے تیل کی ترسیل بند کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
