Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتی نعیم کے انتقال پر اہم سیاسی شخصیتوں کا اظہار افسوس

Now Reading:

مفتی نعیم کے انتقال پر اہم سیاسی شخصیتوں کا اظہار افسوس

جامعہ بنوریہ کراچی کے  مہتمم مفتی نعیم کے انتقال پر پاکستان کی اہم سیاسی شخصیتوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مفتی نعیم کی رحلت ملک وملت کے لئے ایک بڑا نقصان ہے لیکن اب دین کی تبلیغ، ترویج اور اشاعت کے لئے ان کی عظیم خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بھی مفتی محمد نعیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک  بڑے عالم دین سے محروم ہوگیا ہے اور دعاء ہے کہ اللہ پاک مفتی محمد نعیم کے درجات بلند فرمائے۔

Advertisement

مفتی نعیم صاحب کے انتقال پر وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم صاحب کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج ہوا، دعا گو ہوں کہ مفتی صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو۔

اس کے علاوہ قومی اسملبی کے اسپیکر اسد قیصر، امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے بھی مفتی صاحب کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر