Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے، احسن اقبال

Now Reading:

حکومت مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے، احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار  میں اتنا اضافہ ملکی تاریخ میں  کبھی نہیں دیکھا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 34   فیصد اضافے  سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔وہ مافیا جنہوں نے تیل کا اسٹاک کیا تھا حکومت نے اس مافیا کو ایک رات میں جیک پاٹ دے دیا۔ حکومت اس مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دوسری طرف چور دروازے سے عوام کی کمر میں چھرا گھونپا ہے۔ چور ہتکھنڈے سے قومی خزانہ بھرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کو اس ملک نے عزت دی ہے۔عمران خان اس ملک پر رحم کرو اور اگر نہیں چلتا تو عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہرٹ ہو جاؤ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع
مشاہد حسین کی جانب سے پاک سعودی معاہدے پر تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
شہر قائد میں ایک بار پھر بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
پنجاب میں سیلاب تاحال بے قابو، پاکپتن میں مزید درجنوں گھر دریا بُرد
داعش خراسان کمانڈر افغانستان میں ہلاک
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ؛ پاک فوج کا بروقت ایکشن، معصوم بچوں کی جانیں بچا لی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر