Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس

Now Reading:

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس

ڈی جی رینجرز  سندھ  میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز  میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی پی اسپیشل برانچ   نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران  بھی شریک تھے۔

اجلاس میں کراچی اور اندرون سندھ  میں  حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا جائزہ لیا  گیا  اور مزید بہتری  کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں  قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ  کراچی کے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت  کیے جائیں گے۔

Advertisement

ڈی جی رینجرز اور اجلاس کے دیگر شرکا ءنے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں تمام فورسز کے جوانوں کے کردار کی تعریف کی اور  شہید و زخمی ہونے والے رینجرز، پولیس، سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور سویلین افرا د کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ  قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بھی ان کی مشکور ہیں۔ عوام سے اپیل  ہے  کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے قوانین  کی   پاسداری کریں۔

عوام کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکاروں کو یا  رینجرز ہیلپ لائن1101 پر دیں۔

اس کے علاوہ  رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر