
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا ہے۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گوادر اور تربت ائیرپورٹ کے علاوہ ملک بھر میں فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن آج رات بارہ بجے سے بحال کردیا جائیگا جس کے بعد تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے سی اے اے خصوصی اوقات کار جاری کرے گا جبکہ خصوصی اوقات کار پروازوں میں مسافروں کی صحت کو مدنظر رکھتے جاری ہوں گے ۔
تمام انٹرنیشنل پروازوں میں ایس او پیز پر عملدآمد کرنا لازم ہوگا جبکہ کارگو، اسپیشل پروازیں اور سفارتی پروازیں بھی ضابطے کے مطابق اڑان بھر سکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News