Advertisement
Advertisement
Advertisement

 اقوام متحدہ بھارت کی اشتعال انگیزی کانوٹس لے، وزیرخارجہ

Now Reading:

 اقوام متحدہ بھارت کی اشتعال انگیزی کانوٹس لے، وزیرخارجہ
ہائی کمیشن

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرسویلین آبادی کونشانہ بنارہاہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کی اشتعال انگیزی کانوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے رابطہ گروپ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکومسلم اکثریت سےاقلیت میں تبدیل کرناچاہتاہےجبکہ ایل اوسی پربھارت کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہواہے، بھارت کی اشتعال انگیزی سےخطےکاامن متاثر ہوسکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اوآئی سی بھارت کوپابندبنائےکہ وہ یواین قراردادوں کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائےکرائے جبکہ بھارت اوآئی سی وفدکوصورتحال کاجائزہ لینےکیلئےمقبوضہ کشمیرکےدورےکی اجازت دے۔

شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ واضح طورپربتایاکہ بھارت بزوربازوحریت کےجذبےکوہندوتوا سوچ سےکچلنےکی کوشش کررہاہے جس طرح مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں کونشانہ بنایاجارہاہےاس پرتشویش ہے لہذا عالمی برادری بھی بھارت کی کارروائیوں کانوٹس لے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ گروپ کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےجعلی مقابلوں ،پیلٹ گنزکےاستعمال سےآگاہ کیا جبکہ اجلاس اس لیےبلایاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سےبگڑتی جارہی ہے۔

Advertisement

شاہ محمودقریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حریت اورآزادی کےجذبےکوظلم اورتشدد سےروکنا چاہتاہے ، بھارت اس ظلم وتشددسےجذبہ آزادی ختم کرنےمیں ناکام ہےاورناکام رہےگا۔

بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا ، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیرپراوآئی سی رابطہ گروپ کےہنگامی اجلاس میں بتایاکہ حریت رہنماؤں کوپابندسلاسل کیاگیا جبکہ اجلاس کوآگاہ کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیاکی آوازدبائی جارہی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے5اگست کےاقدامات کےپیچھےسوچ کیاتھی اس سےاجلاس کوآگاہ کیا جس پر رابطہ گروپ نےمتفقہ طورپرکہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کالےقوانین ختم کیےجائیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ اجلاس میں رابطہ گروپ کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی حقیقت سےآگاہ کیا جس پر رابطہ گروپ نےکشمیرمیں طویل لاک ڈاؤن ختم کرنےکامطالبہ کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر