Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن کا کورونا وائرس میں مبتلا شہباز شریف کو فون

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن کا کورونا وائرس میں مبتلا شہباز شریف کو فون
مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کورونا وائرس میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو آرام کرنے کا مشورہ دیا،  کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے،  قرنطینہ اور علاج سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں احسن اقبال،  ایاز صادق سمیت دیگر کی  بھی خیریت دریافت کی۔

مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فون رابطے میں شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے بعد دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اس وباء سے متاثر تمام افراد کو جلد صحت یاب کریں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

Advertisement

شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے، امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ آگیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے، وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر