
پاکستان اور بھارت کے مابین دونوں ممالک کے ہائی کمیشنز میں عملے کی تعداد نصف کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے 38 افراد پر مشتمل عملہ بھارت کے لیے روانہ ہو گیا ہے جبکہ بھارت سے 100 پاکستانی بھی براستہ اٹاری واہگہ وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق 38 افراد پر مشتمل بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ اسلام آباد سے بھارت کے لیے روانہ ہو گیا، واپس جانے والوں میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک فرسٹ سیکرٹری، 2 سیکنڈ سیکرٹری اور 3اتاشی سطح کے افسران بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب آج ہی 100 پاکستانی شہری بھارت سے واپس وطن بھی آئیں گے جبکہ واپس آنیوالے پاکستانیوں میں پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ہائی کمیشن میں 110 اہلکاروں کی اجازت ہے جبکہ عملے کی تعداد نصف کرنے کے بعد اب عملہ 55 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News