Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو اور مولانا کا حکومتی بجٹ مسترد کرنے پر اتفاق

Now Reading:

بلاول بھٹو اور مولانا کا حکومتی بجٹ مسترد کرنے پر اتفاق
حکومتی بجٹ مسترد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں حکومتی بجٹ مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے حکومتی بجٹ مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 رابطے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ زیربحث آیا جبکہ بلاول بھٹو نے باور کروایا ہے کہ ملک میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا ہے۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں اور ہم ملکی آئین پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول اور شہباز شریف کا بجٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق

Advertisement

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف سے فون پر ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور شہباز شریف کے درمیان رواں ماہ پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دوران رابطہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بلاول بھٹو سے ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر