
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے طریقہ کار کے حوالے سے حتمی فیصلہ، وبائی صورتحال اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے، اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ اجلاس کے انعقاد کے طریقہ کار کے حوالے سے وزارت خارجہ میں، وزیر خارجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبائی صورتحال کے پیش نظر، ممبران اسمبلی کی حفاظت کو یقینی بنانا، اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے طریقہ کار کے حوالے سے حتمی فیصلہ، وبائی صورتحال اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے، اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے خصوصی شرکت کی ۔
سماجی فاصلے سمیت دیگر ضروری احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے، قومی اسمبلی میں، نشستوں کی، موجود گنجائش پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔
بجٹ اجلاس کے ورچول انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور تکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News