حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ، صوبے میں لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لاک ڈاون میں توسیع کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ دس سے افراد کے یکجا ہونے اور ریلی جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک گلوز اور کسی بھی کپڑے سے منہ ڈھاپنہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے میں تمام پارکس تفریح مقامات اور سینماء بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹیں اور مالز ہفتے میں 6 دن صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ دودھ دہی تندور میڈیکل اور ضروری اشیاء کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی جا سکتی ہیں
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔
ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، وزیر اعظم
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابتداء میں 26 کیسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کا مقصد احتیاط اور علاج ہے۔مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے مختلف اثرات موصول ہورہے ہیں۔
عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق غریب طبقے سے ہے تاہم 18 ویں ترمیم کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبوں نے خود کیا۔18 ویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ امیرملکوں نےبھی لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا ۔میں عوامی اجتماعات روک دیتا مگرکاروبار اورتعمیراتی شعبےکوکبھی نہیں روکتا۔بدقسمتی سےجیسا لاک ڈاون ہوا،اس کی وجہ سےنچلےطبقےکوبڑی تکلیف ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
