Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی

Now Reading:

پنجاب بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی
بجٹ 2020- 21

وفاقی بجٹ کے بعد اب صوبائی بجٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس ضمن میں صوبے پنجاب کے بجٹ کی تیاریاں اپنے حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔

صوبہ پنجاب کا بجٹ صوبائی کابینہ اجلاس کی منظوری کے بعد بجٹ اسمبلی میں پیش ہو گا، صوبائی بجٹ سوموار کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

زرئع کا کہنا ہے کہ پنجاب بجٹ کا حجم 2200ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ جاری اخراجات کے لئے 1780 ارب روپے مختص کرنے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 337 ارب روپے رکھنے کی تجاویزات پیش کی گئی ہیں۔

صوبائی بجٹ میں شعبہ صحت اور تعلیم ترجیحات میں شامل ہیں۔

پنجاب کے صوبائی جبٹ میں پرائمری ہیلتھ کو 13 فیصد اضافے سے 123 ارب، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کو سات فیصد اضافے سے 130ارب، اسکول ایجوکیشن کے لئے 18فیصداضافے سے  323 ارب مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

Advertisement

پولیس کو17 فیصد اضافے سے 132 ارب، کورونا کے خلاف خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے 9 ارب روپے کے الائنس مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے اور ہیلتھ پروفیشنلز کی 8519 آسامیوں پر  بھرتی  کی  تجویز دی گئی ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے 30 ارب کا پیکج دینے، پنجاب بجٹ میں 15 ارب کا ٹیکس ریلیف پیکج دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بجٹ کی ابتدائی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر