Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول مہنگا کرکے غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیٹرول مہنگا کرکے غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا کرکے غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ملک کی سیاسی صورتحال ، کورونا وائرس اور ٹڈی دَل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

سردار اخترمینگل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت جب عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت تھی پیٹرول مہنگا کرکے غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے۔ عمران خان نے پہلے پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ پیٹرول سستا ہونے سے ضروریات زندگی کی اشیاءسستی نہیں ہوئیں مگر پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

Advertisement

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے اقتدار کا ایک ایک دن عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر رہا ہے۔

بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کا مشترکہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے۔ ہم اسے کسی صورت نہیں مان سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقید کرکے عمران خان ملک کے دستور پر حملے کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج کورونا وائرس بھی ہر جگہ پھیل چکا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سردار اختر مینگل کے درمیان این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی حکومتی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سے آئندہ ہفتے بلائی جانے والی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر