
تینوں مسلح افواج کی قیادت اور چیئر مین جوئنٹ چیفس آف اسٹاف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سروسز چیفس کا استقبال کیا۔
…Comprehensive briefing was given to military leadership on regional security issues with special focus on situation of LOC & IOJ&K. CJCSC & Services Chiefs appreciated tireless efforts of ISI for National Security & expressed satisfaction over professional preparedness. (2/2)
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 16, 2020
مسلح افواج کی قیادت کو خطے کے سیکیورٹی ایشوز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں مسلح افواج کی قیادت کی بریفنگ میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوکس تھا۔
مسلح افواج کی قیادت نے آئی ایس آئی کی قومی سلامتی کے لیے انتھک کوششوں کی تعریف کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News