
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے کسان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کسانوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیاستدانوں اور کسان رہنماؤں نے لاک ڈاون کے باعث کسانوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز اور سیاسی قائدین کی آراء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کسان رہنماؤں کو آئندہ بجٹ میں کسانوں کے لیے مجوزہ خصوصی ریلیف کی بابت تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
دوران ملاقات مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مشاورت سے کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے، ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا۔
اورسیز پاکستانیوں کے مطالبات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے کسانوں کی خوشحالی ہماری معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے موثر پالیسی سازی کے ذریعے کسانوں کے تحفظات کے ازالے کو یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک سید فخر امام، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر،مشیرتجارت رزاق داؤد، پارلیمانی سیکٹری فائنانس زین قریشی و دیگر اہم پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News