Advertisement
Advertisement
Advertisement

جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہیں، وزیر خارجہ
وفاقی بجٹ 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہیں اور وہاں بسنے والے انسانوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزراء خارجہ کی سطح پر اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او۔آئی۔سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی ورچوئل اجلاس آج منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مسئلہ فلسطین پر او۔آئی۔سی کے غیرمعمولی ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ”ریاست فلسطین کے 1967 میں قبضہ کردہ حصوں کو اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے اپنے اندر ضم کرنے کی دھمکیوں“ پر غور کیا گیا۔

فلسطین کے وزیر خارجہ کی درخواست پر او۔آئی۔سی جنرل سیکریٹریٹ کے طلب کردہ اجلاس میں او۔آئی۔سی کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ اور نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں اسرائیل میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقہ جات بشمول وادی اردن کے حصوں کو اپنے اندر ضم کرنے کا فریم ورک معاہدہ طے پانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Advertisement

اجلاس میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی فلسطینی مقبوضہ حصے کو ضم کرنے کے کسی بھی یک طرفہ اقدام سے باز رہے۔

فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی طے شدہ حدودقیود کی بنیاد پر 1967 سے قبل کی سرحدات اورالقدس الشریف دارالحکومت کی حامل خودمختار، قابل عمل اور متصل ریاست فلسطین کے قیام کے پاکستان کے مطالبہ کو دوہرایا۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحاریک کی مشترک نوعیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور او۔آئی۔سی کے ایجنڈے پر طویل ترین عرصہ سے زیرالتوا امور ہیں جن کی بنیاد متعلقہ خطوں کے عوام کے ناقابل تنسیخ استصواب رائے کے حق پر ہے۔

خطاب میں وزیر خارجہ نے 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف جاری مسلسل غیرانسانی لاک ڈاون، فوجی محاصروں، کمیونیکیشن پابندیوں اور غیرمعمولی قید وبند کی صعوبتوں کو بیان کیا۔

وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ صورتحال کا نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، عالمی قانون اور وہاں کے عوام کی امنگوں وخواہشات کے مطابق فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر