
ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں پاکستان پہنچی ہیں، برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اسپرے مشینیں وزیر خوراک سید فخر امام کے حوالے کی جبکہ برطانیہ پاکستان کو مزید 30 اسپرے مشینیں فراہم کرے گا۔
🇵🇰 faces the worst locust threat for 25 years, able to travel 150 km/day & devastate crops. Delighted to see first 20 @MicronSprayers arrive today from the 🇬🇧 with 30 more to follow thanks to @DFID_UK & @FAO. Mushkil waqt Mein dost hi saath dehte hein. pic.twitter.com/RbYlxm4H5r
— Christian Turner (@CTurnerFCO) June 22, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان کو پچیس سالوں میں سب سے بدترین خطرہ ٹڈی دل کا ہےٹڈی دل 150 کلومیٹر فی دن کا سفر کرسکتا ہے اور فصلوں کو تباہ و برباد کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ساتھ دیتے ہیں مائکرون سپریئرز کی جانب سے 20 اسپرے مشینیں بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کرسچین ٹرنر نے کہا کہ سپرے مشینیں برطانیہ کی کمپنی مائکرون اسپریئرز لمیٹڈ کی ہیں، اس کمپنی کی مصنوعات کو دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے
برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ مائکرون اسپریئرز پاکستان میں این ڈی ایم اے کو 83 اسپرے مشینیں سپلائی کرنے کے لئے الگ معاہدے پر بھی کام کر رہی ہے۔
کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غذائی تحفظ کے لیے برطانیہ نے 30 ستمبر 2020 تک ٹڈیوں سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کو ایک ملین ڈالر دیئے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ نے اسپرے مشینوں کو جلد از جلد پاکستان پہنچانےکے لئے کام کیا ہے اس لئے برطانیہ پاکستان کو مزید 30 اسپرے مشینیں فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News