
بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔ آج صبح سے سادہ لباس میں موجود افراد نے پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تین اہلکاروں کا تعاقب کیا گیا اور ان اہلکاروں پر آوزیں اور جملے کسے گئے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار اپنے دفتر سے گھروں کو جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کو اس طرح ہراساں کرنے کے واقعات اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News