گلگت بلتستان کے مالی سال 2020-21 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مالی سال 2020-21 کا بجٹ صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے پیش کیا۔
مالی سال 2020-21 بجٹ کا کل حجم 68 ارب 68 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار لگایا گیا ہے۔
مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے بلیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے 10 ارب روپے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 35 ارب 88 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 1 ارب 33 کروڑ 52 لاکھ روہے مختص کیے گئے ہیں۔
مالی سال 2020-21 میں کورونا کے تدارک کے لیے وفاقی گرانٹ کے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
6 ارب روپے گندم کی سبسڈی جبکہ 1 ارب 80 کروڑ روپے گندم کی محصولات کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔ شعبہ دیہی ترقی کے لیے 53 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔
شعبہ زراعت کے لیے 11 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسکیل 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی جاری بنیادی تنخواہ میں 15 فیصد ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ کنٹیجینٹ پیڈ ملازمین کے لیے بھی حاصل شدہ اجرت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
