Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا

Now Reading:

گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا
گلگت بلتستان

گلگت بلتستان  کے مالی سال 2020-21 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان  کے مالی سال  2020-21 کا بجٹ صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے پیش کیا۔

مالی سال 2020-21 بجٹ کا کل حجم 68 ارب 68 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار لگایا گیا ہے۔

مالی سال 2020-21  کے بجٹ میں ترقیاتی  کاموں کے بلیے 15 ارب روپے مختص  کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے 10 ارب روپے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

غیر ترقیاتی اخراجات  کے لیے 35 ارب 88 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار روپے مختص  کیے گئے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 1 ارب 33 کروڑ 52 لاکھ  روہے مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement

مالی سال 2020-21 میں  کورونا کے تدارک  کے لیے وفاقی گرانٹ کے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

6 ارب روپے گندم کی سبسڈی جبکہ 1 ارب 80 کروڑ  روپے گندم کی محصولات کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔ شعبہ دیہی ترقی  کے لیے 53 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار  روپے رکھے گئے ہیں۔

شعبہ زراعت کے لیے 11 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسکیل 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی جاری بنیادی تنخواہ میں 15 فیصد ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ کنٹیجینٹ پیڈ ملازمین کے لیے بھی حاصل شدہ اجرت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر