پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے آزاد کشمیر اور جموں کشمیر کے حوالے سے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے آزاد کشمیر اور جموں کشمیر کے حوالے سے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہویے بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان پاکستان مخالف جنون کی عکاسی کرتا ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہےاور یہ بیان پاکستان کے بارے میں ناقابل علاج جنون کا ایک اور ثبوت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ی بی جے پی سرکار بندوق کی نوک پر دس ماہ سے لاک ڈاؤن کئے ہوئے ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں عالمی و انسانی حقوق کے برخلاف ہیں۔
پاکستان نے بھارتی مسلح افواج کے سربراہ کا بیان مسترد کر دیا
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا سے نبردآزما ہے اور بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں کشمیریوں کو اپنے پیاروں کے جنازوں تک کی اجازت نہیں تمام حریت قیادت بھارتی قابض افواج کی قید میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ پانچ اگست کا بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش کا حصہ ہےجموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
