
لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن پرواز ای آر 523 لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ دوران پرواز اچانک ایئرلائن حادثہ سے بال بال بچ گئی۔
نجی ایئرلائن کے پائلٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر اے ٹی سی کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے ٹیک آف کے وقت لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کے غول اڑُرہے ہیں
پائلٹ نے شکایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارہ کو نقصان پہنچ سکتا ہےاس کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے مناسب انتظامات کئے جائے۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھےجبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔
طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News