Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ترجیحات شامل نہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

وفاقی بجٹ میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ترجیحات شامل نہیں، بلاول بھٹو
بلاول

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کوئی ترجیحات  شامل نہیں ہیں ۔

کراچی  میں  وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  گذشتہ روز کراچی   ، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں ہونے والے حملوں کی مزمت کرتے ہیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پولیس کوشش کر رہی ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو پکڑیں اور کیفرکردار تک پہنچائیں۔

بلاول بھٹونے وفاقی حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کہا کہ وفاق کو  چاہئے تھا ہر صوبے کو کورونا پیکج دیتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی  حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ بجٹ پر سب نے تبصرہ کیا تھا کہ اسے کورونا کے حوالے سے مرتب کیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔

Advertisement

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ  وفاقی بجٹ ایسا  ہے جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔بجٹ میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کوئی ترجیحات  شامل ہی نہیں ہیں ۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ   ٹڈی دل ملک بھر میں فصلوں کو ضائع کر رہے ہیں۔  ہم ایک سال سے کہہ رہے ہیں لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی،  ہم اپنے طور پر ٹڈی دل کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  صوبہ سندھ تمام صورتحال کو دیکھ اپنا بجٹ بنایا۔  سندھ حکومت نے عوام دوست بجٹ دیا ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین  کی تنخواہیں اور پینشنز بڑھائی  ہیں اگر پیسے زیادہ ہوتے تو مزید  بھی بڑھاتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس غریبوں کو سہولت پہنچانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے جبکہ ہم نے اس مشکل وقت میں بھی عوام کو نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت نے مختلف عوامی منصوبے شروع کیے،صحت کے بجٹ کو بڑھایا ہے کسانوں کے لیے بھی سہولت رکھی ہے۔

Advertisement

چیئر مین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بے روزگاروں کے لیے بھی وظیفہ رکھا ہے۔ہم نے پیسہ عوام کی زندگی اور صحت کے لیے مختص کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم نے بجٹ میں صحت کے لیے تاریخی اضافہ کیا  ہے۔فخر کرتا ہوں کہ اس وبا ءمیں سندھ حکومت نے لوگوں کا خیال رکھا ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت کی ناکام پالیسیوں پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صحتیاب ہونے  کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر