وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ایک دہشتگردی ہے، اس کو برداشت نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پر بریفنگ میں کہا گیا کہ 8 منٹوں مین پولیس اور رینرجز نے آپریشن مکمل کیا۔
وزیراعلی سندھ نے سیکورٹی اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل رینجرز پر کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ پر حملے ہوئے، اسکے بعد سیکورٹی کے اقدامات کیے جانے چاہیے تھے۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور رینجرز نے بروقت کاروائی کرکے بہترین کام کیا، مجھے اپنے اداروں پر بھروسہ ہے کہ اہم تنصیبات، کاروباری مراکز اور عوام کی حفاظت میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انٹیلیجنس کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کیا جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس سب انسپیکٹر محمد شاہد، سیکیورٹی گارڈ افتخار اور ایک نامعلوم شخص شہید ہوگئے جبکہ 2 اسٹاک ایکسچینج کے گارڈ اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نگرانی کا اطلاق تمام شہروں اور صوبائی سرحروں پر ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے کاروباری دوستوں کو بہترین سیکیورٹی دینی ہے، دہشتگردوں کی نادرا کے ذریعے شناخت کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ جن بہادر پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے اہلکاروں نے کاروائی میں حصہ لیا میں انکو سراہتا ہوں، میری شاباشی ان تک پہنچنی چاہیے۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، اے سی ایس داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنکل آئی جی سی ٹی ڈی، اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا تھا۔
بعدازاں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
- 4 دہشتگرد ہلاک
- CM Sindh condemns terrorist attack
- Cm sindh Muraad ali shah
- four terrorists have been killed.
- Pakistan Stock Exchange Building
- Terrorist attack on PSX
- اسٹاک ایکسچینج
- دہشتگردوں کا حملہ
- وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
- وزیراعلی سندھ کی مذمت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
