Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، وزیراعظم
مودی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زرکے ضمن میں مراعات دینے کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

اجلاس میں ذلفی بخاری نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ میں تقریباً دس لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھجوایا گیا، خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ترسیلات زر میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

ذلفی بخاری نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ سال مئی میں ترسیلات زر 20.1ارب ڈالر تھی ، کورونا کے چار ماہ کے باوجود اس سال مئی میں ترسیلات زر 20.5ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ ملک سے باہر کام کرنے والے ہنرمندوں، مزدوروں اور دیگر پیشوں سے وابستہ افراد کو ہر ممکنہ شعبے میں سہولت کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بیرون ممالک میں موجود نوکریوں کے مواقع  اور مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنرمندوں اور کاریگروں کی صلاحیتیوں میں اضافے اور انکی پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، ایسے قابل افراد کو بہتر مواقع میسر آ سکیں گے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، وزیرخارجہ

وزیرِ اعظم عمران خان نے ترسیلات زر کے حوالے سے مراعاتی پیکیج کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  عبدالرزاق داؤد،  ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی شہباز گل، سیکرٹری خزانہ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر اور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر