معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلد ہی احساس پروگرام کے تحت احساس پناہ اور لنگر موبائل ایپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو احساس پروگرام کے حوالے سے بریفنگ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں رقم کی تقسیم جاری ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ60 لاکھ خاندانوں کی مدد بھی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جلد ہی احساس پروگرام کے تحت احساس پناہ اور لنگر موبائل ایپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوجائیگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سیاست سے پاک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی چندہ دینے والی قوموں میں سب سے آگے ہے، 30 سال کے دوران سب سے زیادہ فنڈ میں نے اکٹھا کیا، زلزلہ آیا تو سب لوگ چندہ دینے بالاکوٹ جارہے تھے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم احساس کیش پروگرام سے مستحق عوام کو فنڈ دیا گیا، ارکان اسمبلی اور وزراء پناہ گاہوں میں غریب افراد کے ساتھ کھانا کھایا گیا، مختلف شہروں میں پناہ گاہوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد دینا ہے کہ چندے کا پیسا صحیح جگہ جارہا ہے، اگلا مہینہ مشکل ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہے، غریب عوام کو بھوک اور افلاس سے بھی بچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
