
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بجٹ نے پورے پاکستان کو حکومت کے خلاف متحد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان بجٹ کی وجہ سے متحد ہوچکا ہے، ہم امید کر رہے تھے کہ موجودہ بجٹ عوام کی بہتری کے لیے ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے جبکہ ہم عوام کی آواز کو قومی اسمبلی میں پہنچا رہے ہیں۔
بجٹ پاس ہونے سے پہلے پیٹرول کے قیمتوں سے زیادہ ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے اوپر مزید بوجھ ڈالا ہے۔
ہمارے خواہش تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی ہو، معیشت پر اپوزیشن کا موقف عوام کے سامنے رکھا ہے، جیسے ہے شہباز شریف صحت مند ہو جائیں گے ہم اے پی سی بلائیں گے۔
یہ پاکستان کا نہیں کسی اور ملک کا بجٹ ہے، بلاول بھٹو
واضح رہے اس سے قبل بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ پاکستان کا نہیں کسی اور ملک کا بجٹ ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ حکومت کی آج بھی ترجیح غریب نہیں آئی ایم ایف کو پیسہ دینا ہے جبکہ بجٹ دیکھ کر لگتا ہے کورونا کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا تھا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ کسان اور مزدور دوست نہیں ہے، حکومت کا بجٹ کورونا سے نمٹنے کا بجٹ ہے اور نہ ہی کسی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News