Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا، ڈی جی رینجرز

Now Reading:

آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا، ڈی جی رینجرز
ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کا کہنا ہے اسٹاک ایکسینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں  کو آٹھ منٹ کی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے ہمراہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں  ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ  صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ  واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔

میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ  آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں مار دیا گیا۔ دہشت گردوں کو احداف حاصل نہیں کرنے دیے گئے۔

ڈی رینجرز کا کہنا تھا کہ  پہلی چیک پوسٹ سے دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ دو دہشت گرد پہلے مقابلے میں ہی مارے گئے جبکہ اس میں ایک پولیس کے سب انسپکٹر بھی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  رینجرز  اور پولیس اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈز نے  دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

Advertisement

ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ  حملے کے 10 منٹ میں پولیس اور رینجرز کی رپیڈ رسپانس فورس جائے حملہ پر پہنچ چکی تھیں۔

میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دہشتگردوں کے پاس کھانے پینے کا سامان اور کافی مقدار میں اسلحہ موجود تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر