نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے کراچی کو وینٹیلیٹرز اور پورٹیبل ایکسرےفراہم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشنل کمیٹی کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے کراچی کو وینٹیلیٹر اور پورٹیبل ایکسرے فراہم کردیئے ہیں۔
کراچی کو فراہم کیے جانے والے سامان میں 26 وینٹیلیٹرز، 26 بی آئی پی اے پی اور اور 10 پورٹیبل ایکسرے شامل ہیں۔
لیاری جنرل اسپتال کو 14 وینٹیلیٹر ،15 بی آئی پی اے پی اور 2 ایکسرے فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈاؤ اوجھا کیمپس کو 6 وینٹیلیٹرز ، 11 بی آئی پی اے پی اور 2 ایکسرے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سول اسپتال کو6 وینٹیلیٹر اور 2 ایکسرے مشین فراہم کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کو بھی 2 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ کو بھی 2 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خادم حسین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا شکر گزار ہیں کہ سول اسپتال کو وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے۔
یاد رہے کہ این سی سی او نے 6 جون کو کراچی کو 52 وینٹیلیٹر اور 10 پورٹیبل ایکسرے مشین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
