Advertisement
Advertisement
Advertisement

 جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل، یورپ میں پی آئی اے پر پابندی

Now Reading:

 جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل، یورپ میں پی آئی اے پر پابندی
پی آئی اے

پاکستان میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپ میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

  یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020  رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ سے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہوجائیگی۔

 ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔

 ترجمان نے بتایا ہے کہ پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر